مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے لبنانی حکام سے جنگ بندی کے بارے میں بات کی ہے، ہم نے انسانی مراکز اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے والی قاتل رجیم کے برعکس، صرف فوجی اور سکیورٹی اہداف پر حملہ کیا اور ہم مزید حملے جاری رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ تاہم اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف حماقت کی تو ہماری کارروائی مزید سخت ہوگی اور ہم ضرور جواب دیں گے اور ہمارا جواب متناسب اور مکمل طور پر تباہ کن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کے حالات نارمل نہیں ہیں کہ معمول کا دورہ کیا جائے، جنگ بندی کے حوالے سے میں نے لبنانی حکام سے بات کی اور ہم دوسرے ممالک کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔
ہم ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جو اس شرط پر کی جا رہی ہوں کہ اول تو لبنانی عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے اور مزاحمت کی شرائط کو قبول کیا جائے اور دوسرا یہ کہ یہ کوششیں غزہ میں جنگ بندی کے موافق ہوں۔
آپ کا تبصرہ